برلن (جیوڈیسک) جرمن چانسلر اینگلا مرکل نے آئندہ 5برسوں میں دنیا بھر میں حفاظتی ادویات کے منصوبوں کیلئے 600 ملین یورو فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے
جرمن وزیر برائے ترقیاتی امور گیرڈ میولر نے اس اقدام کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گروپ جی سیون کی صدارتی مدت کے دوران بھوک کے خاتمے اور تعلیم عام کرنے کی کوششوں کے ساتھ ساتھ صحت عامہ کا شعبہ بھی جرمنی کی ترقیاتی پالیسی کا ایک اہم جزو ہے۔