ہیمبرگ (جیوڈیسک) جرمنی میں کلچر سینٹر کی بندش کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کی پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں 100 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق شمالی شہر ہیمبرگ جھڑپیں گزشتہ روز اس وقت ہوئیں جب سات ہزار سے زائد مظاہرین نے بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے روٹے فلورا کلچر سینٹر کی بندش کے خلاف احتجاج کیا۔
پولیس کے ساتھ جھڑپ میں متعدد مظاہرین زخمی ہوئے اور 19 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔