جرمن کمپنی کا متعارف کردہ منفرد واٹر پارک

Water Park

Water Park

برلن (جیوڈیسک) ویسے تو جھولوں سے مزین پارک زمین پر بنائے جاتے ہیں لیکن جرمنی کی ایک کمپنی نے ایسا منفرد پارک متعارف کر وایا ہے۔

جس میں پلاسٹک کے دیوہیکل جھولے پانی میں تیرتے بچوں کو تفریح فراہم کر تے ہیں۔ ساحلِ سمندر کے کنارے بنائے گئے اس واٹر پارک میں کلائمبنگ وال، سلائیڈز ، Swings، Trampoline ،اور دیگر رنگ برنگے جھولے پانی پرتیرتے نظر آتے ہیں۔

اس واٹر پارک کی اسی خصوصیت کے باعث اسے ایک جگہ سے دوسر ی جگہ منتقل کر کے بڑے رقبے کے حامل سوئمنگ پولز، سمندر اور دریا پر عارضی طور پر بنا کر لطف اندوز ہو اجا سکتا ہے۔