جرمن کمپنی نے مشینی پرندہ تیار کر لیا

Mechanized Bird

Mechanized Bird

برلن (جیوڈیسک) جرمن کمپنی نے کبوتروں کی طرح اْڑان بھرنے والا روبوٹ تیار کیا ہے، جسے دیکھ کر حقیقی پرندے کا گمان ہو تا ہے۔ جرمنی کی ایک مشہور آٹومیشن کمپنی کے سائنسدانوں نے کبوتروں کی طرح اْڑان بھرنے والا روبوٹ تیار کیا ہے جسے جاسوسی کے لیے بھی استعمال میں لایا جاسکتا ہے۔

اسمارٹ برڈ نامی روبوٹک پرندے کا وزن صرف 400 گرام ہے۔ فضا میں اڑان بھرنے کے لیے اس میں ہلکے وزن کی الیکٹرک موٹر اور 2 میٹر لمبے پَروں میں دو معاون موٹریں لگائی گئی ہیں۔

عام پرندوں خصوصاً کبوتر کی طرح نظر آنے والا یہ روبوٹ اڑنے، مختلف زاویوں پر مڑنے اور لینڈ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔