سیزن میں ریکارڈ تیسری بار چیمپئن بننے والی فٹبال ٹیم بائرن میونخ نے اپنے شہر کی سڑکوں پر خوشی کا جشن منایا، ٹرافیوں کے ساتھ پریڈ ہوئی۔ میونخ کی سڑکوں پر بارش کے ٹھنڈے موسم میں چیمپئن کھلاڑیوں کا ہلہ گلہ پرستاروں کو گرماتا رہا۔ سینکڑوں منچلے اپنے ہیروز کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے ترستے دکھائی دیئے۔
بارش سے بچنے کے لئے جہاں شائقین نے چھتریاں لے رکھی تھیں وہیں فاتح ٹرافیوں کی حفاظت کا انتظام کیا گیا تھا۔ بائرن میونخ نے بنڈزلیگا ٹائٹل ، پھر چیمپینز لیگ ٹائٹل اور اب جرمن کپ جیت کر بطور جرمن کلب نئی تاریخ رقم کی۔ خوشی کے اس موقع پر کھلاڑی خود بھی جھومتے رہے۔