جرمن فٹ بال لیگ ، بورشیاڈورٹمنڈ نے بائرن میونخ کوہرادیا

Football

Football

میونح (جیوڈیسک) جرمن فٹ بال لیگ بنڈزلیگا میں بورشیا ڈورٹمنڈ نے بائرن میونخ کو شکست دیدی، ادھر اسپینش لیگ میں ریال میڈرڈ نے المیریو کو چارگول سے ہرادیا۔

میونخ میں ہونیوالے میچ میں بورشیاڈورٹمنڈ بھر پور فارم میں نظر آئی ،بائرن میونخ روایتی کھیل پیش نہیں کرسکی۔ بورشیاڈورٹمنڈنے میچ تین صفر سے اپنے نام کیا۔ ایک اورمیچ میں شائکے نے انترخ فرینکفرٹ کو دو صفرسے شکست دے دی۔

بورشیا مونشن گلڈبیخ اوراسٹٹ گارٹ کے درمیان میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ دوسری جانب اسپینش لیگ میں ریال میڈرڈ نے المیریا کو چار صفرسے شکست دیدی۔اس جیت کے بعد ریال میڈرڈ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پرآگئی۔اٹلیٹکومیڈرڈ کی ٹاپ پوزیشن ہے۔