جرمن فٹبال لیگ، بائرن میونخ اور فری برگ کے درمیان میچ برابر

German Football League

German Football League

جرمنی (جیوڈیسک) جرمن فٹبال لیگ میں بائرن میونخ اور فری برگ کے درمیان میچ ایک ایک سے برابر ہو گیا۔ جرمنی میں جاری فٹبال لیگ کے میچ میں بائرن میونخ اور فری برگ کی ٹیموں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا۔ کھیل کے 33 ویں منٹ میں مہمان ٹیم میونخ کی جانب سے پہلا گول اسکور ہوا۔

ایک صفر کی برتری کے ساتھ میونخ کے کھلاڑیوں نے حریف ٹیم کے گول پوسٹ پر یکے بعد دیگرے متعدد حملے کیے جسے میزبان گول کیپر ناکام بناتا رہا۔ دوسرے ہاف میں 86 ویں منٹ میں فری برگ کے مڈفیلڈر (Charles-Elie) نے شاندار گول کر کے مقابلہ برابر کیا جو میچ کے اختتام تک برقرار رہا۔