اسلام آباد (جیوڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان اور جرمنی خطے میں امن و استحکام کے قیام کے حوالے سے یکساں موقف رکھتے ہیں اور دونوں ممالک ترقی اور مشترکہ مفادات کے حصول کے لئے باہمی تعاون کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار جرمن پارلیمنٹ کے صدر پروفیسر نوربرٹ لیمرٹ سے جرمن پارلیمنٹ میں ہونے والی ملاقات میں کیا۔
دونوں رہنمائوں نے دو طرفہ تعلقات میںاستحکام کے لئے پارلیمانی و عوامی سطح پر روابط میں اضافے پر اتفاق کیا۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان جرمنی کے ساتھ کئی دہائیوں پر مشتمل دوستی کو مضبوطی کے راستے پر گامزن رکھنے کا خواہاں ہے۔
جرمنی پاکستان کا قریبی اتحادی ہے اور مشکل کی گھڑی میں پاکستان کا مددگار ثابت ہوا ہے۔بعدازاں سپیکر قومی اسمبلی نے جرمن پارلیمنٹ کی مختلف پارلیمانی کمیٹیوں سے ملاقاتیں کیں جن میں کمیٹی برائے اقتصادی تعاون و ترقی، دفاعی کمیٹی، خارجہ امور کمیٹی اور جنوبی ایشیائی دوستی گروپ شامل تھے۔
جرمن پارلیمنٹ کے صدر پروفیسر نوربرٹ لیمرٹکی جانب سے سپیکر قومی اسمبلی کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا۔سپیکر قومی اسمبلی نے جرمن تھنک ٹینک جرمن انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل اینڈ سیکیورٹی افیئرز اورسے بھی خطاب کیا اور پاکستان کی خارجہ پالیسی کے اہم امور پر روشنی ڈالی۔ سپیکر قومی اسمبلی نے میزبان ملک میں مختلف امور پر پاکستان کی بھرپور نمائندگی کی۔