جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) جرمنوں کی نصف کے قریب تعداد کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لاگو لاک ڈاؤن میں نرمی کے خلاف ہے۔ جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کی طرف سے کرائے گئے ایک سروے کے مطابق 50 فیصد لوگوں نے حفاظتی اقدامات میں نرمی کے خلاف رائے دی جبکہ 37 فیصد 14 فروری کے بعد بھی موجودہ پابندیوں کے حق میں تھے۔
13 فیصد لوگ ان سختیوں کو مزید سخت کرنے کے حق میں ہیں۔ دوسری طرف 30 فیصد لوگ پابندیوں میں نرمی کے حق میں جبکہ 13 فیصد زندگی کے مکمل نارمل صورتحال میں واپسی کے حق میں ہیں۔
جرمن وفاقی حکومت ریاستی حکومتوں کے ساتھ مل کر آئندہ چند دنوں میں لاک ڈاؤن کی صورتحال پر غور کرے گی۔