جرمنی کا برطانوی سفیر سے جاسوسی کے معاملے پر احتجاج

German Foreign Ministry

German Foreign Ministry

برلن (جیوڈیسک) جرمنی نے اپنے ملک میں تعینات برطانوی سفیر کو طلب کر کے جاسوسی کے معاملے پر احتجاج کرتے ہوئے وضاحت طلب کر لی ہے۔

جرمن وزارت خارجہ نے برطانوی سفیر سائمن میکڈانلڈ کو طلب کرتے ہوئے ان خبروں کی وضاحت مانگی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ برلن میں قائم برطانوی سفارت خانہ جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی جاسوسی اور ان کے ٹیلی فون ٹیپ کرنے میں امریکا کی معاونت کرتا رہا ہے۔

جرمن وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق برطانوی سفارت خانے کی جانب سے ایسی حرکات بین الاقوامی سفارتی مشن کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔ دوسری طرف برطانوی وزارت خارجہ نے ابھی تک کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔