برلن (جیوڈیسک) جرمنی میں تعینات امریکی خفیہ ادارے سینٹرل انویسٹی گیشن اتھارٹی (سی آئی اے) کے سٹیشن چیف کو جرمن حکومت کے مطالبے پر گزشتہ روز جرمن سر زمین سے نکال دیا۔
اس بات کی تصدیق امریکی و جرمن حکام کی جانب سے بھی کر دی گئی۔ برلن حکومت نے گزشتہ ہفتے یہ مطالبہ کیا تھا کہ جرمنی میں تعینات سی آئی اے کی مقامی شاخ کے سٹیشن چیف ملک چھوڑ دیں۔
جرمن حکومت نے یہ قدم جاسوسی سے متعلق نئے انکشافات سامنے آنے کے سبب اٹھایا ۔۔جرمن دفتر استغاثہ اس حوالے سے تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔