کولون (جیوڈیسک) کولون کارنیوال کو جرمن تاریخ میں بڑی اہمیت حاصل ہے۔ تاریخ دانوں کے مطابق یہ میلہ رومیوں کے دور اور بعض روایات کے مطابق ان سے بھی پہلے قدیم جرمنی میں منایا جاتا تھا۔
میلہ موسم بہار کی آمد کی نوید تھا۔ روایات کے مطابق اس میلے کو مسیحیوں نے اپنایا اور اب یہ انکے روزے شروع ہونے سے پہلے منایا جاتا ہے۔
کولون کارنیوال جرمنی کے تین شہروں میں لگنے والے میلوں میں سے ایک ہے۔ جن میں دنیا بھر سے لوگ شرکت کے لئے آتے ہیں۔