جرمن کمپنی کی پورٹ قاسم میں 40 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری میں دلچسپی

Port Qasim

Port Qasim

کراچی (جیوڈیسک) جرمن کمپنی پورٹ قاسم کے آئرن اور کول برتھ کے توسیعی منصوبے میں 40 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے جس کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ وفاقی وزیر صنعت و پیداوار غلام مرتضی جتوئی کو اسلام آباد میں جرمن کمپنی کی طرف سے پورٹ قاسم میں سرمایہ کاری پر تفصیلی بریفنگ دی۔

کمپنی نے بتایا کہ وہ پورٹ قاسم کے آئرن اور کول برتھ کو مزید فعال بنانے، توسیع دینے، آف لوڈنگ میں اضافے اور جدید طریقے سے کارگو ترسیل پر 5 سال کیلئے 40 ملین ڈالر کی ابتدائی سرمایہ کاری کرے گی۔ وفاقی وزیر نے پیشکش کے تفصیلی جائزے کیلئے کمیٹی قائم کر دی جو پیشکش کے قابل عمل ہونے کا جائزہ لے کر اپنی سفاشارت تیار کرے گی۔