جرمنی: کانسرٹ کے دوران اسٹیج ٹوٹ گیا، 20 افراد زخمی

German Police

German Police

ایسن (اصل میڈیا ڈیسک) جرمنی کے شہر ایسن میں اوپن ائیر کانسرٹ کے دوران طوفانی ہواوں کے نتیجے میں اسٹیج بیٹھ گیا، حادثے میں 20 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

ایسن پولیس کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق بالڈینے جھیل کے قریب منعقدہ کانسرٹ کے دوران شدید طوفان آ گیا جس کے نتیجے میں اسٹیج کا ایک حصہ ٹوٹ گیا۔

بیان کے مطابق حادثے کے بعد کانسرٹ منسوخ کر دیا گیا ہے اور کانسرٹ میں شریک 18 ہزار افراد جائے حادثہ سے الگ ہو گئے ہیں۔

حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 20 افراد کو ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

دوسری طرف جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق ریپ موسیقاروں کیسپر اور مارٹیریا کے کانسرٹ کے دوران دیو ہیکل لیڈ اسکرینوں والی دیوار ٹوٹ گئی۔

واقعے میں 28 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 2 کی حالت نازک ہے۔