جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) وفاقی جرمن حکومت نے متعدد ریاستوں اور خطوں کو ’کورونا کی وبا والے پُر خطر علاقوں کی فہرست‘ سے خارج کر دیا۔ برلن حکومت نے امریکا اور کینیڈا کے ساتھ ساتھ آرمینیا، آذربائیجان بوسنیا، کوسووو، لبنان، مالدووا، مونٹی نیگرو، شمالی مقدونیا، سربیا، یوکرائن اور قبرص کو بھی ’پُر خطر خطوں‘ کی فہرست سے نکال دیا ہے۔
جلد ہی آسٹریا اور کروشیا میں بحیرہ آڈریا کا ساحلی علاقہ خطرناک نہیں سمجھیں جائیں گے۔
ان ممالک سے زمینی راستوں سے جرمنی آنے والوں کے لیے کورونا کی وبا کے حوالے سے کوئی پابندی نہیں ہو گی۔ ہوائی سفر کرنے والوں کو اب بھی کورونا وائرس کی منفی ٹیسٹ رپورٹ دکھانا ہو گی۔