جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) جرمنی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 18,681 نئے کیسز سامنے آئے جو کسی ایک دن کے دوران اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ کورونا وبا کے آغاز سے اب تک جرمنی میں کورونا انفیکشن کا شکار ہونے والے افراد کی مجموعی پانچ لاکھ چھ ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ انیس کے سبب ہونے والی اموات کی تعداد 77 رہی۔ اس طرح یہ بیماری جرمنی میں اب تک 10,349 افراد کی جان لے چکی ہے۔
عالمی سطح پر کورونا انفیکشنز کی تعداد 45 ملین سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 11 لاکھ 81 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔