جرمنی کی وزیر تعلیم الزامات کے بعد وزارت سے مستعفی

German Eductaion Minister

German Eductaion Minister

جرمنی (جیوڈیسک) جرمنی کی وزیر تعلیم اینیٹی شوان نے ڈاکٹریٹ کی ڈگری پر الزامات کے بعد اپنا استعفی جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل کو دے دیا۔

انجیلا مرکل کا کہنا تھا کہ اس نے بڑے بھاری دل کے ساتھ اس کا استعفی منظور کر لیا ہے۔ انجیلا مرکل نے کہا کہ دو سال پہلے دفاعی وزیر کو مستعفی ہونا پڑا تھا۔ دوسری جانب وزیر تعلیم اینیٹی شوان نے کہا کہ وہ ان الزامات کا مقابلہ کریں گی جو ان پر جعلی ڈگری کے حصول میں لگائے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ منظم اور جان بوجھ کر ان کے تیس سال کے تعلیمی مستقبل کو ضائع کیا گیا۔ اینیٹی شوان نے کہا کہ وہ اس فیصلے کے خلاف قانونی کارروائی کریں گی۔