ہیمبرگ (جیوڈیسک) جرمنی کے شمالی شہر ہیمبرگ میں شرپسند عناصر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے دفتر پر حملہ کرکے عمارت کے داخلی دروازے کو نقصان پہنچایا، شیشے توڑ دیے جبکہ ایک دیوار پر پینٹ سے ‘فیس بک ناپسندیدہ’ لکھ دیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس حکام کاکہنا ہے کہ سیاہ کپڑوں میں ملبوس 15 سے 20 افراد نے رات گئے دفتر پرحملہ کیا، جس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے جب کہ فیس بک انتظامیہ، واقعے پر تبصرے سے گریز کررہی ہے۔
واضح رہے کہ نسلی بنیاد پر نفرت انگیز پوسٹس اورمواد کوہٹانے میں ناکامی پرفیس بک کے یورپی سربراہ پہلے ہی جرمنی میں زیر تفتیش ہیں۔