جرمنی میں داعش کے مبینہ حامی اسلامی مرکز اور مسجد بند کر دی گئی

Germany

Germany

سٹٹ گارٹ (جیوڈیسک) جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق وفاقی دارالحکومت برلن سے موصولہ نیوز ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز مارے جانے والے چھاپے کے دوران پولیس نے جنوب مغربی شہر سٹٹ گارٹ میں پہلے تو اس جگہ کی تلاشی لی اور پھر ایک قانونی نوٹس جاری کر دیا گیا ۔ جنوبی جرمن صوبے باڈن ورٹمبرگ کے وزیر داخلہ رائن ہارڈ گال نے بتایا کہ اس چھاپے اور متعلقہ مسلم تنظیم اور اس کی قائم کردہ مسجد کی بندش کے ساتھ ہی اس مرکز کو قانوناً تحلیل کر دیا گیا ہے اور اس کی جملہ املاک ضبط کر لی گئی ہیں ۔ یہ نہیں بتایا کہ آیا اس موقع پر کسی فرد کو گرفتار بھی کیا گیا ۔

اے ایف پی کے مطابق وزارت داخلہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے، ”اس تنظیم کے ذریعے نہ صرف دہشت گرد گروہوں کے لیے مالی عطیات جمع کیے جاتے تھے بلکہ شامی تنازعے میں لڑنے کے لیے جہادی عناصر بھی بھرتی کیے جاتے تھے ۔ یہ تنظیم اور اس کے ارکان جہاد کے معنی کو اس طرح بڑھا چڑھا کر پیش کرتے تھے کہ مذہبی وجوہات کی بنا پر دہشت گردی کی ترویج کی جا سکے۔“