برلن (جیوڈیسک) جرمنی میں اسلام دشمنی اور نسل پرستی کے خلاف ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق برانڈن برگ میں ریلی میں جرمن چانسلر انجیلا مرکل سمیت ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
ریلی کے منتظمین کا کہنا تھا کہ اسی طرح کی ریلیوں کا اہتمام ملک کے دیگر شہروں میں بھی کیا جائے گا۔
دوسری جانب سابق صدر کرسیان ودونف کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کے معاشرتی اقدار کو قریب سے جاننے کی ضرورت ہے۔