جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) جرمنی میں گزشتہ روز کورونا وائرس انفیکشن کے مزید ساڑھے سترہ ہزار سے زائد نئے کیسز رجسٹر کیے گئے۔ یہ بائیس جنوری سے لے کر اب تک کی سب سے زیادہ یومیہ تعداد ہے۔
ملک میں کورونا وائرس متاثرین کی مجموعی تعداد اب چھبیس لاکھ بارہ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
اس کے علاوہ ملک بھر میں مزید دو سو ستائیس ہلاکتوں کے ساتھ اب کووڈ انیس کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی کُل تعداد بھی چوہتر ہزار ایک سو بتیس ہو گئی ہے۔