جرمنی : آئندہ سال 2 لاکھ سے زائد پناہ گزینوں کی آمد متوقع

German

German

فرینکفرٹ (جیوڈیسک) 2014 کیلئے جرمن حکام نے 2لاکھ پناہ گزینوں کی درخواستوں کی پیش گوئی کی تھی، جو 2013 کے مقابلے میں 60 فیصد زائد تھی۔

شام، عراق اور افغانستان میں لڑائی کی وجہ سے گزشتہ چند سالوں میں جرمنی میں پناہ گزینوں کی تعداد میں اضافہ ہواہے ۔جرمن حکام کو پناہ گزینوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے نمٹنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ملک بھر میں موجود سابقہ فوجی بیرکس اور بند سکولوں کی عمارتیں پناہ گزینوں سے بھر چکی ہیں۔