برلن (جیوڈیسک) جرمنی میں 19 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کر دیا گیا، پولیس نے لڑکی کے والدین اوردورشتہ داروں کو گرفتار کر لیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق جرمن پولیس نے کہاہے کہ مشتبہ طور پر یہ قتل غیرت کے نام پر کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں لڑکی کے والدین کیساتھ ساتھ اسکے چچا اور چچی کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، پراسیکیوٹر نے کہا ہے قتل کایہ واقعہ پاکستانی نژاد خاندان میں پیش آیاہے جوفرینکفرٹ کے جنوب میں واقع شہرڈارم شٹٹ میں رہائش پذیرتھا، پولیس نے کہا ہے کہ ملزمان کیخلاف ثبوت اکٹھے کرنیکا سلسلہ جاری ہے۔
لڑکی کا قتل رشتے پر شروع ہونیوالے جھگڑے کی بنیاد پر ہوا، لڑکی اپنی پسند سے شادی کرناچاہتی تھی جب کہ والدین کی خواہش تھی کہ وہ پاکستان میں شادی کرے، جرمن پراسیکیوٹر نینارائنیگر نے کہاہے کہ لڑکی کی پیدائش پاکستان میں ہوئی تھی لیکن وہ جرمن شہریت رکھتی تھی، قانونی وجوہات کی بنیاد پرحکام کی طرف سے نہ تومقتول لڑکی اور نہ ہی اسکے گرفتار ہونیوالے چار رشتے داروں کے نام بتائے گئے۔