جرمنی فلسطین کو تسلیم نہیں کریگا فریقین مذاکرات پر توجہ دیں: انجیلا مرکل

Angela Merkel

Angela Merkel

برلن (جیوڈیسک) جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے حوالے سے مختلف ملکوں کے اعلانات کی اپنے ملک کی طرف سے مخالفت کرتے ہوئے فریقین کو کہا ہے کہ وہ مذاکرات پر توجہ دیں۔

جرمن چانسلر نے اس طریقے سے فلسطینی ریاست کے تسلیم کیے جانے کو ناپسند کیا۔انہوں نے واضح کیا ہے کہ جرمنی اس راستے کو اختیار نہیں کرے گا۔