جرمنی کی پارلیمنٹ نے انجیلا مرکل کو تیسری بار چانسلر منتخب کر لیا

Angela Merkel

Angela Merkel

ہیمبرگ (جیوڈیسک) جرمنی کی پارلیمنٹ نے انجیلا مرکل کو تیسری بار چانسلر منتخب کر لیا۔

مخلوط حکومت کے معاہدے پر دستخط کے بعد انجیلا مرکل کا چانسلر منتخب ہونا یقینی تھا، انہیں چھ سو اکتیس میں سے چار سو باسٹھ ووٹ ملے، وہ آئندہ چار سال تک یورپ کی ٹاپ معیشت کی سربراہی کریں گی۔

مرکل دو ہزار پانچ میں پہلی خاتون جرمن چانسلر منتخب ہوئی تھیں، جرمنی میں بائیس ستمبر کو پارلیمانی انتخابات منعقد ہوئے تھے۔