برلن (جیوڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس ٹریڈ یونین کے ایک اعلان کے مطابق جمعرات سے اس ہڑتال میں لفتھانزا کی طویل فاصلوں کی مسافر پروازوں اور مال بردار طیاروں کے پائلٹ بھی شامل ہو جائیں گے۔
اس ہڑتال کی وجہ پائلٹوں کی ریٹائرمنٹ کی عمر سے متعلق تنازع بنا ہوا ہے۔ اس ایئر لائن کے پائلٹ اب تک 55 برس کی عمر میں ریٹائرمنٹ لے سکتے ہیں۔
لیکن لفتھانزا یہ عمر بڑھا کر 60 برس کرنا چاہتی ہے۔ جس کی پائلٹوں کی ٹریڈ یونین کی طرف سے شدید مخالفت کی جا رہی ہے۔