برلن (جیوڈیسک) پولیس کے مطابق انتیس سالہ پناہ گزین کا کہنا تھا اسکی چھ سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر کے پولیس کی گاڑی میں بٹھایا جا رہا تھا کہ بچی کے والد نے ایک چاقو سے اس پر حملہ کیا جس پر فائرنگ کرنا پڑی۔
زخمی پناہ گزین کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ ہلاک ہو گیا۔ حکام کے مطابق پناہ گزین کا تعلق عراق سے تھا۔ مقامی میڈیا میں سوال اٹھائے جانے کے بعد پولیس کا کہنا ہے ان کے پاس گولی چلانے کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں تھا۔