برلن (جیوڈیسک) جرمن صوبے نارتھ رائن ویسٹ فیلیا میں پناہ گزینوں کے عارضی مراکز میں بدسلوکی کے مبینہ واقعات پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔
جرمن پارلیمان میں ماحول دوست گرین پارٹی کی سربراہ کاٹرن گورنگ ایکارڈ نے ملکی سطح پر پناہ گزین اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے ایسے مراکز میں سلامتی کے انتظامات نجی اداروں کے سپرد کرنے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا۔
ویک اینڈ پر سامنے آنے والی ایک رپورٹ کے مطابق زیگر لینڈ کے مرکز میں سلامتی کے ایک نجی ادارے کے اہلکاروں نے سیاسی پناہ کے متلاشی افراد کے ساتھ بدسلوکی کی ہے۔
دفتر استغاثہ نے زیگن، ایسن اور باڈ بیرلے برگ میں قائم مراکز میں تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔