برلن (جیوڈیسک) جرمنی میں 2020 تک مہاجرین کی تعداد 3.6 ملین تک متوقع ہے۔ یہ بات ایک جرمن اخبار نے اکنامک منسٹری کے حوالے سے بتائی۔
انتظامی معاملات کے لیے یہ پیشگی اعداد وشمار اس مفروضے پر تیار کیے گئے ہیں کہ 2016 سے 2020 تک ہر سال ملک میں 5 لاکھ مہاجرین یا تارکین وطن جرمنی آئیں گے۔
گزشتہ برس سے اب تک جرمنی میں 1.1 ملین مہاجرین اور تارکین وطن پہلے ہی آ چکے ہیں۔