جرمنی میں دائیں بازو کے انتہا پسندوں کا مسلم شدت پسندی کے خلاف مظاہرہ

Germany

Germany

برلن (جیوڈیسک) شمالی جرمن شہر ہینوور میں دائیں بازو کے انتہا پسندوں نے عسکریت پسند مسلمانوں کے خلاف ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا جو اس موقع پر بدامنی کے واقعات کے خدشات کے برعکس پرامن انداز میں ختم ہو گیا۔

عالمی مےڈےا رپورٹس کے مطابق پولیس کے مطابق اس احتجاجی ریلی کو ’سلفیوں کے مخالف ہولیگنز‘ کا نام دیا گیا تھا اور اس میں ملک بھر سے انتہائی دائیں بازو کے قریب تین ہزار مظاہرین نے حصہ لیا۔