برلن (جیوڈیسک) جرمن میڈیا کے مطابق جرمنی کی حکومت نے روس کے ساتھ اسلحے کا ایک بڑا سودا روک دیا۔ رپورٹ کے مطابق جرمن حکومت نے یوکرائن کے بحران کے تناظر میں روس کے ساتھ اسلحے کے ایک بڑے سودے پر عملدرآمد روک دیا۔
وزارت اقتصادیات نے ، جس کا قلمدان زیگمار گابریل کے پاس ہے ، گزشتہ حکومت کی طرف سے جاری کیا گیا وہ اجازت نامہ بھی منسوخ کر دیا ہے جسکے تحت رائن میٹل نامی جرمن کمپنی نے روسی شہر مولینومیں فوج کیلئے ایک تربیتی مرکز تعمیر کرنا تھا۔ اس منصوبے پر ایک سو ملین یورو لاگت آنی تھی۔