جرمنی روس پر پابندیاں عائد کرنے پر آمادہ ہے، انگیلا میرکل

 Angela Merkel

Angela Merkel

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) روسی گیس کو جرمنی پہنچانے والے نارتھ اسٹریم ٹو پائپ لائن منصوبے پر امریکا کے ساتھ ایک سمجھوتے کو چانسلر انگیلا میرکل نے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔

چانسلر میرکل نے کہا کہ روس نے ضمانت دی ہے کہ ماسکو حکومت اس پائپ لائن کو کسی بھی صورت ہتھیار کے طور پر استعمال نہیں کرے گی۔

تاہم میرکل نے کہا کہ اگر روس ایسا کرتا ہے، تو جرمنی جوابی اقدامات کرے گا۔ واضح رہے کہ اس پائپ لائن منصوبے پر امریکا اور یوکرائن کو شدید تحفظات ہیں۔