جرمنی کا سعودی عرب کو 800 جنگی ٹینک فراہم کرنے سے انکار

Tank,

Tank,

برلن (جیوڈیسک) ایک جرمن اخبار نے حکومتی ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ جرمن حکومت سعودی عرب کو800 جنگی ٹینکوں کی فراہمی کی ممکنہ ڈیل کی حتمی منظوری نہیں دیگی۔

لیپرڈ ٹو نامی ٹینک کی سعودی عرب کو فروخت جرمنی کی ہتھیار سازی کی صنعت کے لیے بہت بڑی ڈیل خیال کی جاتی تھی۔ اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہاکہ وزیرخزانہ سیگمرگیبریال ڈیل کے سخت مخالف ہیں۔

وزارت خزانہ کی منظوری کے بغیریہ ڈیل پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکتی۔ منصوبے کومنظوری کے لیے نیشنل سیکیورٹی کونسل کو نہیں بھیجاگیا۔ سعودی عرب نے منصوبے کے لیے 25 ارب ڈالرزمختص کررکھے ہیں۔