جرمنی:اسٹار وارز سلسلے کی ساتویں فلم کے سیٹ کے مناظر

Star Wars

Star Wars

برلن (جیوڈیسک) جرمنی میں اسٹار وارز سلسلے کی ساتویں فلم کے سیٹ کے مناظر نےدیکھنے والوں کو حیران و پریشان کر دیا۔دیوہیکل اُڑن طشتریاں،عجیب و غریب دیوقامت روبوٹس اور انوکھے ڈیزائن کے جہاز،ان عجیب و غریب چیزوں کو دیکھ یقیناً آپ سوچیں گے کہ شاید خلائی مخلوق نے زمین پر دھاوا بول دیا، لیکن نہیں جناب یہ تو ہیں اسٹار وارز سلسلے کی نئی فلم کے خیالی سیٹ کے مناظر۔

جرمنی کے ایک ہوائی اڈے مداحوں کی جانب سے سجائے گئے اسٹار وارز سیٹ کے چندخیالی مناظر پر مشتمل وڈیو دیکھ کر لوگ اس قدر حیران ہوئے کہ سمجھے شاید خلائی مخلوق نے زمین کا رخ کر لیا ہے۔ بلاک بسٹر فلم سیریز کی یہ فلم آئندہ سال سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کئے جانے کا امکان ہے۔