ترکی (جیوڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ جرمنی نے اس ملک میں مقیم ترک تارکین ِ وطن سے خطاب کرنے کی انہیں اجازت نہ دیتے ہوئے خود سوزی کی ہے۔
صدر ترکی نے جرمن شہر ہیمبرگ میں چند روز بعد منعقد ہونے والے جی۔20 سربراہی اجلاس سے قبل جرمن روزنامہ دی زائت سے انٹرویو میں اہم اعلانات کیے ہیں۔
سربراہی اجلاس کے بعد جرمنی میں مقیم ترک تارکین وطن کے ساتھ یکجا ہونے پر منفی خیالات رکھنے والی برلن انتظامیہ پر کڑی نکتہ چینی کرنے والے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ “جرمنی وہاں پر ترک شہریوں سے ہماری ملاقات اور ان سے خطاب کرنے کی اجازت نہ دیتے ہوئے ایک طرح سے خود کشی کر رہا ہے۔”
ان کا کہنا تھا کہ جرمن ذرائع ابلاغ ترکی اور ان کے خلاف منفی پراپیگنڈا کر رہا ہے ، ہم فیتو کے دہشت گردوں کی ترکی کو حوالگی نہ کرنے تک ہم اس ملک کو دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے والے ایک ملک کی نظر سے ہی دیکھیں گے۔
جرمن چانسلر کے ساتھ کسی قسم کی عداوت موجود نہ ہونے کا ذکر کرنے والے جناب ایردوان نے واضح کیا کہ ترکی اور جرمنی کو ایک دوسرے کی ضرورت ہے۔