دفاعی چیمپئن روجر فیڈرر نے جرمنی ٹینس ٹورنامنٹ میں پانچویں بار ٹائٹل اپنے نام کرنے کے عزم کا اظہار کر دیا۔ سوئس ٹینس سٹار روجر فیڈرر ان دنوں جرمنی میں موجود ہیں جہاں انہیں گیری ویبر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کرنا ہے۔
انہوں نے جرمنی کے شہر (Halle) میں بچوں کے ہسپتال کا دورہ کیا جہاں معصوم بچوں اور ان کے والدین کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ عالمی نمبر تین اور سترہ بار کے گرینڈ سلیم چیمپئن روجر فیڈرر دو ہزار آٹھ کے بعد پہلی بار ٹینس ٹورنامنٹ میں کامیابی کے لیے پر عزم ہیں۔