جرمنی (جیوڈیسک) جرمن پولیس نے دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی میں ملوث 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کے مطابق جمعے اور ہفتے کے روز ملک کے مختلف مغربی شہروں سے دس مشتبہ اسلامی شدت پسند گرفتار کیے گئے ہیں جن پر دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ سازی کا شبہ تھا۔
جرمن شہر ڈسلڈورف کے دفتر استغاثہ کے ایک ترجمان کی جانب سے تاہم کسی مخصوص دہشت گردی کی کارروائی کا ذکر نہیں کیا گیا اور نہ ہی زیر حراست افراد کے داعش کے ساتھ روابط کے حوالے سے تصدیق کی گئی۔
گرفتار ہونے والے افراد میں ایک تاجک شہری شامل ہے جبکہ دیگر افراد کی شناخت کے حوالے سے معلومات فراہم نہیں کی گئی۔