اسلام آباد کی طرح جرمنی میں بھی ایک مسلح شخص نے سٹی ہال میں ڈپٹی میئر سمیت تین افراد کو یرغمال بنالیا ہے، کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ وہ شخص کیا چاہتا ہے۔ سکندر حیات جرمنی پہنچ گیا۔ جی ہاں۔ جس طرح سکندر حیات نے چند روز قبل اسلام آباد کو یر غمال بنایا تھا۔ اسی طرح کا واقعہ جرمنی میں بھی پیش آیا، جہاں ایک مسلح شخص سٹی ہال میں گھس گیا اور وہاں موجود ڈپٹی میئر سمیت تین افراد کو یرغمال بنالیا۔
اس واقعہ کی وجہ سے جرمن چانسلر اینجیلا مورکل کی انتخابی ریلی منسوح کردی گئی ہے، لیکن تا حال پتہ نہیں چل سکا ہے کہ وہ شخص کیا چاہتا ہے۔ اس طرح کے حالات کیلئے یورپ اور امریکا میں ماہر مذاکرات کار ہوتے ہیں۔ جو مخبوط الحواس یا انتہائی جارحانہ طرزعمل اختیار کرنے والے شہری کو ہتھیار ڈالنے پر راغب کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ جرمنی میں اس وقت ایسا ہی کچھ ہو رہا ہے۔ ڈراپ سین کیا ہوگا آ گے آگے دیکھیئے ہوتا ہے کیا۔