ہیمبرگ (جیوڈیسک) ہیمبرگ جرمنی کے جنوب میں ایک گاں میں فائرنگ کے واقعے میں تین افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں۔ فائرنگ کا واقعہ ہائیڈلبرگ کے قریب گاں میں پیش آیا، پولیس کے مطابق گاں کے ہوٹل میں جائیداد کے تنازعہ پر بات چیت ہو رہی تھی۔
بحث کے دوران سخت جملوں کا تبادلہ ہوا اور ایک شخص اٹھ کر باہر چلا گیا، جب وہ واپس آیا تو اسکے ہاتھ میں پستول تھا۔ اس نے وہاں بیٹھے لوگوں پر فائرنگ کر دی، جس سے تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ پانچ زخمی ہو گئے، فائرنگ کے بعد مسلح شخص نے خود کشی کر لی۔