میرے خیال میں 2021 بھی کووِڈ۔19 کا سال ہو گا: ہینز کلوج

Hans Kluge

Hans Kluge

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) عالمی ادارہ صحت کے یورپ کے لئے ڈائریکٹر ہینز کلوج نے کہا ہے کہ کورونا وباء کو ختم ہونے میں 10 ماہ لگیں گے لیکن یہ چیز وائرس کے مکمل خاتمے کا مفہوم نہیں رکھتی۔

جرمن اخبار ڈی ویلٹ کے لئے جاری کردہ بیان میں ہینز نے کہا ہے کہ “میرے خیال میں 2021 بھی کووِڈ۔19 کا سال ہو گا۔ اس وقت ہمارے پاس وائرس کی تشخیص اور علاج کے لئے زیادہ بہتر وسائل موجود ہیں۔ میرے کام میں پہلے سے پلاننگ کرنے کو بہت اہمیت حاصل ہے۔ اس وجہ سے میرے اندازے کے مطابق یہ وباء سال 2022 کے آغاز تک ختم ہو گی”۔

کلوج نے کہا ہے کہ وباء کا خاتمہ وائرس کے خاتمے کا مفہوم نہیں رکھتا لیکن امید ہے کہ سخت حفاظتی اقدامات کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔ اس معاملے میں یورپ کا باہمی اتحاد کی حالت میں رہنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ وباء کے خلاف جدوجہد میں رواں سال کے دوران 3 موضوعات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ پہلا موضوع ویکسین مہم پروگرام میں تیزی لانا، دوسرا تبدیل شدہ وائرس کے مقابل ویکسین میں تبدیلی کرنا اور تیسرا سماجی فاصلے اور دیگر حفاظتی تدابیر کو برقرار رکھنا ہے۔

وباء کے خلاف حفاظتی تدابیر کے دوران انسانوں میں “وباء کی تھکاوٹ” جیسے عنصر کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے ہینز کلوج نے کہا ہے کہ اس معاملے میں ہم ایک سروے کر رہے ہیں کہ کونسی تدابیر انسانوں میں تھکن کا سبب بن رہی ہیں۔ ہم سب کا صبر وتحمل سے کام لینا ضروری ہے۔