برلن (جیوڈیسک) جرمنی میں پارلیمانی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لیے اٹھارہ سال کی عمر لازمی ہے۔ تا ہم چند جرمن صوبے ایسے ہیں، جہاں سولہ سال کے نوجوان صوبائی اور بلدیاتی انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکتے ہیں۔
نوجوانوں کے ایک فیلکس نامی گروپ کا کہنا ہے کہ جرمنی میں ووٹ دینے کے لیے عمر کا تعین دوبارہ سے کیا جانا چاہیے۔ جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق فیلکس اپنے ان مطالبات کے ساتھ تنہا نہیں ہیں ، انہیں رائٹس آف نیکسٹ جینریشن نامی ایک فاونڈیشن کا تعاون بھی حاصل ہے۔
ان سب نے مل کر متعلقہ حکام کے ہاں ایک شکایت درج کرائی تھی ، جسے بعد ازاں خارج کر دیا گیا۔ اب ایک مرتبہ پھر ان نوجوانوں نے مل کر جرمنی کی آئینی عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔
یہ بات توحقیقت ہے کہ جرمن آبادی میں عمر رسیدہ افراد کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔ اندازہ لگایا گیا ہے کہ 2020 میں ملک میں نوجوانوں کی شرح کم ہو کر آبادی کے چھٹے حصے کے برابر رہ جائے گی۔