برلن (جیوڈیسک) جرمنی میں پولیس نے جن مشتبہ افراد کی تلاش شروع کی ہے ان میں بیشتر عرب اور افریقی نژاد شہری ہیں۔
جرمن پولیس کا کہنا ہے کہ نئے سال کے آغاز سے ایک روز قبل جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ملک کے مغربی شہر کولونیا کے ایک ریلوے سٹیشن سمیت کئی مقامات پر خواتین کو ہراساں کیا گیا۔
اس کے علاوہ کئی مقامات پر چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں بھی ہوئی ہیں۔ ان وارداتوں کا شبہ عرب شہریوں اور افریقی نژاد تارکین وطن پر کیا جا رہا ہے۔
جو ملک میں غیر قانونی طور پر قیام پذیر ہیں یا پناہ گزینوں کی حیثیت سے جرمنی میں رہ رہے ہیں۔