جرمنی نے ویمنز ورلڈ ہاکی لیگ سیمی فائنل ٹورنامنٹ جیت لیا

Hockey League

Hockey League

روٹر ڈیم ((جیوڈیسک) جرمنی کی ٹیم نے ہالینڈ کو شکست دیکر ویمنز ورلڈ ہاکی لیگ سیمی فائنل ٹورنامنٹ جیت لیا جبکہ جنوبی کوریا کی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو زیر کر کے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔ ہالینڈ کے شہر روٹرڈیم میں ویمنز ہاکی ٹورنامنٹ کے اہم میچ میں میزبان اور جرمنی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا جس میں مہمان جرمن خواتین نے ہالینڈ کو چار تین سے ٹھکانے لگایا۔

ایونٹ کی فائنلسٹ جرمنی اور ہالینڈ ویمن ہاکی ورلڈ کپ 2014 کے لیے پہلے ہی کوالیفائی کر چکیں ہیں۔دوسری جانب تیسری پوزیشن کے مقابلے میں جنوبی کوریا کی ویمن ٹیم نے نیوزی لینڈ کو شکست دی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ مقررہ وقت تک تین تین گول سے برابر رہا تاہم اضافی وقت میں کورین خواتین نے پنلٹی شوٹ آٹ پر تین دو سے کامیابی حاصل کی۔