سرگودھا(جیوڈیسک)سرگودھا پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور ٹی ٹونٹی کے کپتان محمد حفیظ کاکہناہے کہ سفارش یا شارٹ کٹ کے ذریعے ترقی ممکن نہیں نیک نیتی اور محنت کے بغیر آگے بڑھنا نا ممکن ہے۔
اسپورٹس اسٹیڈیم سرگودھا میں کھلاڑیوں سے گفت گو کرتے ہوئے مصباح الحق اور محمد حفیظ نے کہا کہ ان دونوں کے درمیان کوئی اختلافات نہیں ہیں۔ وہ دونوں مل کرکرکٹ کی ترقی اور فروغ کے لئے کام کر رہے ہیں۔
مصباح الحق نے کہا کہ بعض اوقات جب وہ دو تین گیندیں روک لیں تو لوگوں کی برداشت ختم ہو جاتی ہے۔ عوام چاہتے ہیں کہ ہر گیند پر چھکا لگایا جائے لیکن ایسا ممکن نہیں ہے۔ کپتان محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ اگر نوجوان کھلاڑی محنت کریں تو وہ بھی قومی کرکٹ ٹیم میں اپنا مقام بنا سکتے ہیں۔