غدیر اکمال دین اور اکمال نعمت کا نام ہے، علامہ محمد امین شہیدی

MWM

MWM

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) اٹھارہ زی الحج امام علی علیہ السلام کی ولایت کے اعلان کا دن ہے، عید غدیر اللہ کی طرف سے بھیجے گئے تمام ایام میں سے سب سے بڑا دن ہے، یہ اللہ کے ولی کی ولایت کے اعلان کا دن ہے ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور اسلامہ نظریاتی کونسل کے رکن علامہ محمد امین شہیدی نے عید غدیر کی مناسبت سے جشن غدیر کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا علامہ امین شہیدی نے کہا کہ اگر اعلان ولایت نہ ہو تو دین اس کے بغیر مکمل نہیں ہوتا۔

اللہ کی نعمت تمام نہیں ہوتی، اس اعلان کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہمیں خوشیاں منانی چاہیئں، اٹھارہ زی الحج کادن اکمال دین اور اکمال نعمت کا نام ہے، اس دن کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہمیں اللہ تعالیٰ کی ولایت کے نفاذ کیلئے عملی کوششیں کرنی چاہیئیں، غیبت امام زمانہ علیہ السلام میں ہمیں ظہور امام علیہ السلام سے قبل دین کی حاکمیت کیلئے پہلے سے زائد کوششیں تیز کرنی چاہیئں، انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک سے کرپشن، بدعنوانی، رشوت ستانی اور ہر معاشرتی برائی کار استہ روکنا کیلئے عملی اقدام اٹھانے چاہئیں، پاکستان کے اندر ہمیں ایک نیک اور صالح معاشرے کے قیام کیلئے اپنا فریضہ ادا کرنا چاہیئے۔ دین کے عملی نفاذ میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کرنا چاہیے۔

علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ دین کے نفاذ میں دو طرح کے دشمن رکاوٹ بنے ہوئے ہیں، ایک وہ جو ظاہری ہیں جیسے امریکہ، اسرائیل اور دیگر استعماری طاقتیں ہیں اور دوسرے وہ ہیں جنہوں نے دین کا لبادہ اڑھا ہوا ہے، جیسے پاکستان میں طالبان ہے، اسی طرح القاعدہ اور آج کے دور میں داعش ہے، اس طرح کے گروہوںنے دین کا لبادہ اڑھ کر دین کو نقصان پہنچانے کی ہرممکن کوشش کی ہے۔انسانوں کی گردنیں گاجر مولی کی طرح اڑانے والوں نے سے امت مسلمہ کا ایک بڑا حصہ متاثرہ ہوا ہے، لٰہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم ان کا مقابلہ کریں۔