گکھڑ منڈی (جیوڈیسک) چند روز قبل قتل ہو نے والی خاتون کا قاتل پکڑا گیا قاتل خاوند کی بجائے ہمسایہ نکلا۔ تفصیل مطابق چند روز قبل چدھڑ کالونی کی رہائشی نسیم بی بی کو تشدد کر کے ہلاک کردیا گیا۔ پولیس تھا نہ گکھڑ نے مقتولہ کے بھائی کی درخواست پر مقتولہ کے خاوند ریاست علی سمیت منظور احمد، نبی احمد، اور فاطمہ بی بی کے خلاف مقدمہ درج کر کے ریاست علی کو گرفتار کر لیاتھا۔
بعدازاں تحقیق کر تے ہوئے اصل حقائق سامنے آنے پر چدھڑ کالونی کے رہائشی محمد آصف کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی گئی تو ملزم نے اعتراف جرم کرلیا۔ ملزم کا کہنا ہے کہ مقتولہ سے ناجائز مراسم تھے جس سے تنگ آکر اس نے نسیم بی بی کو قتل کردیا ۔ پولیس نے زیر حراست ملزم ریاست علی کو تاحال رہا نہیں کیا۔