گھانا : سونے کی کان میں دبنے سے 16کان کن ہلاک

Ghana

Ghana

آکرہ(جیوڈیسک)گھانا میں سونے کی کان میں دبنے سے سولہ کان کن ہلاک ہو گئے ہیں،امدادی کارکنوں نے کان سے لاشیں باہر نکال لی ہیں۔تفصیلات کے مطابق کان کن غیر قانونی طور پر کان میں کام کر رہے تھے ،آپریٹرز کی جانب سے ان کو کام روکنے کی ہدایت کی گئی تھیں۔

پولیس کمانڈر نے بتایا کہ کان کنوں نے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔گھانا دنیا میں سونا برآمد کرنے والا بڑا ملک ہے ۔یہاں سونے کے کافی ذخائر پائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے غیر رجسٹرڈ افراد کی بڑی تعداد کانوں کے گرد کام کرتی پائی جاتی ہے۔