ممبئی (جیوڈیسک) این جی ٹیبالی وڈ کے لیجینڈ اداکار دھرمیندرا نے اپنی فلم یملا پگلا دیوانہ کی کامیابی کے بعد 90 کی دہائی کی سپر ہٹ فلم گھائل کا سیکوئل بنانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ فلم گھائل کی مرکزی کاسٹ کو برقرار رکھتے ہوئے اس کے سیکوئل میں بھی دھرمیندرا کے بڑے بیٹے سنی دیول اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔
دھر میندرا کا اس سیکوئل کے بارے میں کہنا ہے کہ یہ اوریجنل فلم سے کئی گنا زیادہ بہتر اور جذباتی ہوگی جبکہ اس کی بقیہ کاسٹ کے بارے میں غوروخوض جاری ہے۔ واضح رہے کہ اپنے وقت کی اس ہٹ فلم نے بہترین فلم کا ایوارڈ اپنے نام کر نے کے ساتھ ساتھ کل 7فلم فئیر ایوارڈز جیت کر مقبولیت کے جھنڈے گاڑے تھے۔