ایک صدا سی کانوں میں گونجتی رہتی ہے
Posted on January 19, 2018 By Majid Khan آپکی شاعری, شاعری
Ghazal
ایک صدا سی کانوں میں گونجتی رہتی ہے
جیسے ہر کسی سے پتہ میرا پوچھتی رہتی ہے
آنکھوں میں اسکی کوئی منظر جم گیا ہو جیسے
میرے ساتھ ہو کر بھی مجھے ڈھونڈتی رہتی ہے
وہ جیسے مجھے پہچانتی ہے مجھ سے زیادہ
کہتی توکچھ بھی نہیں بس گھورتی رہتی ہے
میں اس پر مسلط کیا گیا ہوں جیسے
کسی زحمت کیطرح مجھے جھیلتی رہتی ہے
ایک خود ساختہ خدا سا دکھتا ہوں اسکو
میرے سامنے بیٹھ کر پوجتی رہتی ہے
میری جستجو میری تگودو نامعلوم ہے خالد
سمندر میں جیسے ناؤ کوئی ڈولتی رہتی ہے
خالد راہی
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com