غزل

​ہر رنگ محبت سے تمھاری نکھر جائے گا
تم ادھر ادھر مت ہونا سب بکھر جائے گا

رات سی تاریکی میں روشنی کی دلیل تم ہو
تم سے جو الگ سوچا تو سب اجڑ جائے گا

ہر بات پر مسکرا دیتے ہو جیسے کوئی بات نہیں
یہ مسکراہٹ نا ملی، کوئی تو مر جائے گا

تمھاری مہک سے معطر ہوچکا شہر سارا
اپنے آس پاس ہی پائے گا جدھر جائے گا

اتنی محنت سے سجائے رکھا ہے تم نے راہی
تمھارے بعد کیا معلوم یہ راستہ کدھر جائے گا​

Khalid Zahid

Khalid Zahid

خالد راہیؔ